• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دبئی ایئر شو کے آخری روز بھی جے ایف-17 تھنڈر توجہ کا مرکز

فوٹو: ایکس
فوٹو: ایکس 

دبئی میں پانچ روزہ ایئر شو کا اختتام ہوگیا، آخری روز بھی پاکستانی جے ایف 17 تھنڈر طیارے توجہ کا مرکز بنے رہے۔

دبئی ایئر شو کے آخری روز بھی لوگوں کا تانتا بندھا رہا، ایئر شو کے اختتام پر بھی پاکستان فضائیہ کے طیاروں کے اطراف لوگوں کا رش رہا، پاکستانیوں نے بھارتی طیارے گرنے پر افسوس کا اظہار کیا، جبکہ پاک فضائیہ کے طیاروں اور شرکت پر فخر کا اظہار کیا اور پاکستان زندہ باد کا نعرہ بھی لگایا۔

انتظامیہ کی جانب سے ایئر شو ختم ہونے کا اعلان کیا گیا مگر پاکستانیوں اور غیر ملکیوں کی پاکستان فضائیہ کے طیاروں سے محبت ماند نہ پڑ سکی۔

پاکستانی فضائیہ کا دستہ ایئر شو کے اختتام پر جے ایف 17 پر سرخ کپڑا ڈال کر چلا گیا مگر پاک فضائیہ کے فینز متواتر کئی گھنٹے تک پاکستان کی پہچان جے ایف 17 کے ارد گرد جمع رہے اور تصاویر بنواتے رہے اور فخر کا اظہار کرتے رہے۔

دبئی ایئر شو اس سال ایئرلائن ایمریٹس کی 40 ویں سالگرہ کے موقع پر منعقد کیا گیا۔ یہ ایونٹ عالمی اسلحہ ساز اداروں اور ایروسپیس کمپنیوں کے لیے ایک بڑا پلیٹ فارم بن گیا ہے۔

تقریباً 150 ممالک سے انڈسٹری کے ماہرین دبئی پہنچے، جبکہ نمایاں ایروسپیس کمپنیوں نے شرکت کی۔

پاک فضائیہ کا دستہ دبئی ایئر شو 2025 میں شرکت کے لیے یو اے ای میں موجود تھا، ایئر شو کے دوران جے ایف-17 تھنڈر بلاک تھری طیارہ خصوصی توجہ کا مرکز رہا۔

معرکۂ حق میں شاندار کارکردگی نے جے ایف-17 تھنڈر کو قابلِ اعتماد لڑاکا طیارے کے طور پر نمایاں کیا، مختلف ممالک نے جے ایف-17 تھنڈر میں دلچسپی کا اظہار کیا۔

دبئی ایئر شو میں معروف سپر مشاق ٹرینر طیاروں نے بھی شرکت کی۔

قومی خبریں سے مزید