• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تیجس کی تباہی سے بھارتی دفاعی ساز و سامان کی صلاحیتوں پر سوالات اٹھ گئے، ماہرین


فوٹو: بھارتی میڈیا
فوٹو: بھارتی میڈیا 

ماہرین کا کہنا ہے کہ بھارتی لڑاکا طیارے تیجس کی تباہی نے بھارت کے دفاعی ساز و سامان کی صلاحیتوں پر سوالات اٹھا دیے، تیجس کی پرواز سے قبل کی تصویروں میں لیکیج اور ساختی کمزوری واضح تھی۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ دبئی ایئر شو میں بھارت کا مقامی طور پر تیار کردہ تیجس طیارہ نقائص کے باعث گر کر تباہ ہوا، تیجس طیارے کی تیاری کے دوران پیداواری اور مینوفیکچرنگ کوالٹی پر سوالات اٹھائے گئے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق بدلتی اسپیسفکیشنز، ٹیکنالوجی گیپ اور غیر واضح ڈیزائن نے تیجس کے ترقیاتی پروگرام کو روکے رکھا، تیجس طیارے کی تیاری کے دوران پینل مس الائنمنٹ، لیکیج اور وائبریشن جیسے مسائل بارہا رپورٹ ہوئے۔

تیجس طیارے میں تھرسٹ، اسمارٹ لوڈ اور حرارتی دباؤ کے مسائل سامنے آئے، تیجس طیارے میں دیسی انجن ناکام، جی ای انجن ایئر فریم کے مطابق نہیں تھے۔

خیال رہے کہ بھارتی فضائیہ کا تیجس لڑاکا طیارہ آج دبئی ایئر شو میں پرواز کے مظاہرے کے دوران گر کر تباہ ہوا، جس کے نتیجے میں پائلٹ ہلاک ہو گیا۔

سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیوز میں دیکھا گیا کہ طیارہ فضا میں توازن کھونے کے بعد نیچے آیا اور دیکھتے ہی دیکھتے آگ کے گولے میں تبدیل ہوگیا۔

اس سے قبل مارچ 2024 میں بھی ایک تیجس طیارہ راجستھان کے جیسلمیر میں تربیتی پرواز کے دوران گر کر تباہ ہوا تھا۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید