• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

برتری……

الیکشن میں ڈوڈو میرے خلاف کھڑا ہوگیا۔

مجھے یہ خبر سن کر بہت حیرت ہوئی۔

میں اسے سمجھانے گیا کہ میرے حق میں بیٹھ جائے۔

لیکن وہ ضد پر اڑا رہا کہ الیکشن ضرور لڑوں گا۔

مجھے غصہ آگیا۔ میں چلایا،

ڈوڈو تم بچپن کے دوست ہو لیکن یہ سیاست ہے۔

تم کیسے میرا مقابلہ کرو گے؟

میرے پاس پیسہ ہے، تنخواہ دار کارکن ہیں،

ووٹرز کو پولنگ اسٹیشن تک لے جانے والی گاڑیاں ہیں،

بریانی کی دیگیں ہیں،

حکمراں پارٹی کا ٹکٹ ہے۔

تمہارے پاس کیا ہے؟

ڈوڈو نے سینہ پھلا کر کہا،

میرے پاس سوشل میڈیا ٹرول ہیں۔

تازہ ترین