• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بابر اعظم کے ساتھ کھیل کر مزہ آتا ہے، صاحبزادہ فرحان

پاکستان کرکٹ ٹیم کے اوپننگ بیٹر صاحبزادہ فرحان نے کہا ہے کہ بابر اعظم کے ساتھ کھیل کر مزہ آتا ہے۔

راولپنڈی میں ٹی 20 ٹرائی نیشن سریز میں سری لنکا کے خلاف 80 رنز کی ناقابل شکست باری کھیلنے والے صاحبزادہ فرحان نے میچ کے بعد میڈیا سے گفتگو کی۔

انہوں نے کہا کہ گزشتہ چند میچز اچھے نہیں گئے تھے، بابر اعظم کو سب سپورٹ کرتے ہیں، اسٹار بیٹر کے ساتھ کھیل کر مزہ آتا ہے۔

صاحبزادہ فرحان نے ایونٹ کے تیسرے میچ میں شروع سے ہی جارحانہ انداز اپنایا، انہوں نے 45 گیندوں پر 80 رنز بنائے اور ناٹ آؤٹ رہے، ان کی اننگز 5 چھکوں اور 6 چوکوں سے مزین تھی۔

اوپننگ بیٹر نے 32 ٹی 20 میچز میں ٹیم کی نمائندگی کرلی ہے اور اس دوران 597 گیندوں پر 762 رنز بنالیے ہیں، اُن کا بہترین انفرادی اسکور 80 رنز ہی ہے، جو آج بنایا ہے۔

صاحبزادہ فرحان نے ٹی 20 انٹرنیشنل کیرئیر میں 6 نصف سنچریاں اسکور کرلی ہیں جبکہ اُنہوں نے آج سے قبل آخری ففٹی یعنی 57 رنز بھارت کے خلاف ایشیا کپ کے فائنل میں بنائے تھے۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید