پرومپٹ ……
مبشر، تم بہت بکواس کہانیاں لکھتے ہو۔
سو لفظوں کی کہانی اے آئی سے کیوں نہیں لکھواتے؟
ڈوڈو نے حسب عادت بے عزتی کرنے کے بعد سوال کیا۔
کوشش کی تھی، میں نے شرمندگی سے اعتراف کیا۔پھر؟
پھر اے آئی چیٹ بوٹ نے کہا، موضوع کے بارے میں بتائیں۔
کردار کیسے ہوں؟ سیٹنگ کیا رکھوں؟
کہانی شروع کیسے کی جائے؟ انجام کیسا ہونا چاہیے؟
الفاظ ثقیل ہوں یا آسان؟ محاورے ڈالوں یا نہیں؟
پرومپٹ میں سب چیزیں واضح کریں، میں نے بتایا۔پھر؟
پھر میں نے پرومپٹ لکھ کر اس کے الفاظ گنے۔
کم نہ زیادہ، پورے سو تھے۔