• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان کی تعمیر وترقی میں گجر قوم کا بھرپور کردار ہے،شفیق احمد گجر

کوئٹہ(سٹی ڈیسک)پاکستان کی تعمیر وترقی میں گجر قوم کا بھرپور کردار ہے گجر قوم کے قائدین نے قیام پاکستان میں جو گرانقدر خدمات انجام دی ہیں وہ قوم کا ہی خاصہ ہیں ان خیالات کااظہار آل پاکستان گجر ایسوسی ایشن کے مرکزی صدر چوہدری محمد شفیق گجر نے اپنے اعزاز میں دیئے گئے ایک عشائیہ سے جو ایم پی اے وسرپرست اعلیٰ گجر ویلفیئر سوسائٹی طاہر محمود خان کی جانب سے دیاگیا تھا کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ طاہر محمود بلا تعصب رنگ ونسل قوم کی خدمت کررہے ہیں اور یہی وجہ ہے کہ انہوںنے گجر قوم کی تنظیم گجر ویلفیئر سوسائٹی کی سرپرستی قبول کی ہے جس کیلئے قوم انکی احسان مند ہے اور ہم ہر اچھے اور برے وقت میں طاہر محمود خان سرپرست اعلیٰ گجر ویلفیئر ایسوسی ایشن کے شانہ بشانہ ہونگے عشائیہ میں سوسائٹی کے صدر محمدخالد گجر نے اپنی اور سوسائٹی کے دیگر اراکین کی جانب سے شکریہ ادا کیا اور کہا کہ جب بھی کوئی مرکزی قائد کوئٹہ تشریف لائے گا تو ہم اپنی روایات کے مطابق انکی شانہ بشانہ استقبا ل کرتے ہوئے سرزمین بلوچستان میں خوش آمدید کہیں گے عشائیہ میں آل پاکستان گجر ایسوسی ایشنز کے چیئرمین صالح محمد گجر وائس چیئرمین محمد سلیم گجر صدر خالد گوراس سینئر نائب صدر عبدالوکیل گجر خزانچی محمد نواز گجر گجر ویلفیئر سوسائٹی کے حاجی محمد ارشد گجر محمد طیب گجر محمد فیاض گجر محمد حنیف گجر ٹھیکیدار امجد علی اور دیگر شریک تھے۔
تازہ ترین