کوئٹہ ( این این آئی )لاپتہ بلوچ اسیران شہداء کے بھوک ہڑتالی کیمپ کو 2398دن ہوگئے اظہار یکجہتی کرنے والوں میں بی این ایم کراچی کے ایک وفد نےلاپتہ افراد شہداء کے لواحقین سے اظہار یکجہتی کی اور انہوں نے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ ہم لوگ اکثر نواب خیر بخش مری کی صحبت میں بیٹھا کرتے تھے اور اسے سنتے تھے ۔ نواب صاحب وہ بلوچ قومی رہنما تھے ۔ جنہوں نے شروع سے بلوچ قوم کی فکر ی و شعوری بنیادوں پر تربیت کی۔نواب صاحب نے 1973 کے آئین پر دستخط نہیں کیا انہوں نے ہمیشہ نمود ونمائش سے اجتناب کیا ۔ ان پر ریاست کی حمایت اور ریاست سے مراعات لینے کی کوئی مثال موجود نہیں ہے ۔