زہرخورانی……
ڈوڈو اسپتال کے بستر پر لیٹا ہائے ہائے کررہا تھا۔
دونوں ہاتھوں سے پیٹ پکڑا ہوا تھا۔
مجھ سے اس کی تکلیف دیکھی نہیں جارہی تھی۔
ڈاکٹر اسے دیکھنے آیا تو میں چیخ اٹھا،
آپ اس کا علاج کیوں نہیں کررہے؟
ہم ٹیسٹ رپورٹس کا انتظار کررہے تھے، ڈاکٹر نے بتایا۔
رپورٹس سے پتا چلا ہے کہ ان کے جسم میں زہر پھیلا ہوا ہے۔
میں بھونچکا رہ گیا۔
کل رات آپ نے کیا کھایا تھا؟ ڈاکٹر نے پوچھا۔
ڈوڈو نے کراہتے ہوئے کہا،
میں نے کچھ خاص نہیں کھایا تھا۔
بس ایک سیاسی رہنما کی تقریر سن لی تھی۔