• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گجرات، شاہدولہ دربار کےزائرین عدم سہولیات پر مشکلات کا شکار

گجرات (نمائندہ جنگ) گجرات میں شاہدولہ دربار آنے والے زائرین عدم سہولیات پر مشکلات کا شکار ہو گئے، ملک بھر سے زائرین ماہانہ لاکھوں کی تعداد میں حاضری دینے شاہدولہ دربار گجرات آتے ہیں مگرزائرین کیلئے دربار میں کوئی سہولت میسر نہیں ہے، جس سے انہیں شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے، لوڈشیڈنگ کے باعث دربار آکر قرآن خوانی کرنے والی خواتین اور مردوں کو شام کے اوقات میں موم بتی کی روشنی کی ضرورت پڑتی ہے جبکہ ماہانہ 20 سے 25 لاکھ روپے دربار سے آمدن ہوتی ہے ، ماہانہ لاکھوں روپے آمدن ہونے کے باوجود دربار میں جنریٹر کی سہولت مہیا نہیں کی گئی، دربار آنے والے زائرین کا مطالبہ ہے کہ جنریٹر کی سہولت فوری مہیا کی جائے تاکہ بجلی جانے کی صورت میں زائرین کو مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے۔ 
تازہ ترین