• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لاہور قلندرز نے پی ایس ایل کے ساتھ معاہدے میں 10 سال کی توسیع کردی

فوٹو: بشکریہ سوشل میڈیا
فوٹو: بشکریہ سوشل میڈیا

لاہور قلندرز کے آئندہ 10 سال پی ایس ایل کیساتھ ایم او یو سائن کرنے کی تقریب ہوئی جس میں لاہور قلندرز نے دس سال کی توسیع کردی۔

ایم او یو سائن کرنے کی تقریب میں کرکٹر حارث رؤف، شاہین شاہ آفریدی اور سی اِی او لاہور قلندرز عاطف رانا بھی شریک ہوئے۔

اس موقع پر لاہور قلندرز کی جانب سے زمبابوے کرکٹ ٹیم کے اعزاز میں ظہرانہ بھی دیا گیا۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے اونر لاہور قلندرز ثمین رانا نے کہا کہ لاہور قلندرز کا زمبابوے کرکٹ کے ساتھ رشتہ پرانا ہے۔

ثمین رانا نے کہا کہ برینڈن ٹیلر نے بھی لاہور قلندرز کے لیے پی ایس ایل کھیلا تھا، خوشی کی بات ہے کہ زمبابوے ٹیم آج ہمارے ساتھ ہے۔

انہوں نے کہا کہ زمبابوے کپتان اور کوچز کی سپورٹ ہمیشہ ہمارے ساتھ رہی ہے۔

تقریب سے خطاب میں چیف ایگزیکٹیو پی ایس ایل سلمان نصیر نے کہا کہ لاہور قلندرز کا 10 سال کا سفر شاندار تھا، لاہور قلندرز نے پی ایس ایل کا معیار بڑھا دیا ہے۔

سلمان نصیر نے مزید کہا کہ لاہور قلندرز نے بتادیا ہے کہ ایک فرنچائز کو کیسے کام کرنا چاہیے۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید