بھارتی ریاست کرناٹک کے شہر بنگلورو میں 21 سالہ طالبہ کی لاش اس کے کمرے سے برآمد ہوئی ہے، پولیس نے قتل کا شبہ ظاہر کرتے ہوئے واقعے کی تفتیش شروع کردی ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ لڑکی کی شناخت دیوی شری کے نام سے ہوئی ہے، جو آچاریہ کالج میں بیچلر آف بزنس منیجمنٹ (بی بی ایم) کی آخری سال کی طالبہ تھی۔
پولیس کے مطابق پریم وردھن نامی شخص پر شبہ ہے کہ اس نے دیوی شری کو گلا گھونٹ کر قتل کیا، پریم اور دیوی شری صبح تقریباً 9:30 بجے کرائے کے کمرے پر پہنچے اور رات 8:30 بجے تک وہاں موجود رہے۔ بعد ازاں پریم نے کمرے کو باہر سے بند کیا اور موقع سے فرار ہو گیا۔
حکام کا کہنا ہے کہ تفتیش کے دوران کچھ اہم شواہد ملے ہیں اور پریم وردھن کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔