• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گوجرانوالہ ،ڈسٹرکٹ ہسپتال میں ایمرجنسی وارڈ کی جگہ میں مزید توسیع کر دی گئی

گوجرانوالہ(نمائندہ جنگ)ڈسٹرکٹ ہسپتال میں مریضوں کی تعداد میں اضافہ کے باعث ایمرجنسی وارڈ کی جگہ میں مزید توسیع کر دی گئی جس کیلئے ٹراما سنٹر میں ایمرجنسی وارڈ اور سرجیکل وارڈ کیلئے ایک ہی گیٹ نصب کیا جائے گا جس سے گزر کر مریض دونوں وارڈز میں داخل ہو سکیں گے۔ چیئرمین ایڈمن ڈی ایم ایس ڈاکٹر گلزار احمد نے بتایا کہ یہ فیصلہ ہسپتال ایمرجنسی وارڈ میں مریضوں کی تعداد میں اضافہ ہونے اور انہیں ریلیف فراہم کرنے کیلئے خالی جگہ کو بھی استعمال کرنے کیلئے کیا گیا ہے مزید توسیع کرنے کی وجہ سے اب ایک ہی وقت میں 40مریضوں کا ابتدائی علاج ہوسکے گا ۔
تازہ ترین