ماسکو (جنگ نیوز) روسی ٹیک سربراہ کا کہنا ہے کہ نیا ’اے آئی کلب‘ ایٹمی طاقت جیسا اثر و رسوخ رکھے گا، صرف ان ممالک کی اہمیت ہوگی جن کے پاس اپنے اے آئی ماڈلز ہونگے، حساس شعبوں میں غیر ملکی ماڈلز خطرناک، اے آئی عالمی سرمایہ کاری ضرورت سے زیادہ جوش کا شکار،اے آئی عالمی ببل کا خطرہ، روس کو بجلی اور پاور گرڈ کیلئے 570 ارب ڈالر درکار ہیں۔ امریکا اور چین اے آئی میں چھ سے نو ماہ آگے، اس دوڑ میں نئے ممالک کا شامل ہونا تقریباً ناممکن ہے۔