• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جکارتہ 4 کروڑ 20 لاکھ آبادی کیساتھ دنیا کا سب سے زیادہ آبادی والا شہر بن گیا

جکارتہ—تصویر بشکریہ غیر ملکی میڈیا
جکارتہ—تصویر بشکریہ غیر ملکی میڈیا

کراچی (نیوز ڈیسک) جکارتہ 4 کروڑ 20 لاکھ آبادی کیساتھ دنیا کا سب سے زیادہ آبادی والا شہر بن گیا۔ ٹوکیو کو پیچھے چھوڑ دیا، ڈھاکہ دوسرے نمبر پر، تقریباً 4 کروڑ آبادی کے ساتھ تیزی سے بڑھتا ہوا شہر ہے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق اقوامِ متحدہ کی نئی رپورٹ کے مطابق جکارتہ تقریباً 4 کروڑ 20 لاکھ آبادی کے ساتھ دنیا کا سب سے زیادہ آبادی والا شہر بن گیا ہے، جس نے کئی برسوں تک نمبر ون رہنے والے ٹوکیو کو پیچھے چھوڑ دیا ہے، جبکہ ڈھاکہ تقریباً 4 کروڑ آبادی کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہے۔ رپورٹ عالمی شہری آبادی میں تیز تبدیلیوں کی نشاندہی کرتی ہے۔

دنیا بھر سے سے مزید