کراچی(نیوزڈیسک)کینیڈا کے دارالحکومت اوٹاوا میں اتوار کے روز خالصتان ریفرنڈم کے لیے بڑی تعداد میں سکھ کمیونٹی نے اپنا حقِ رائے دہی استعمال کیا۔ووٹنگ اوٹاوا کے ایک بڑے کمیونٹی سینٹر میں منعقد کی گئی، جہاں آغاز سے اختتام تک ہزاروں افراد کا جمِ غفیر امڈتا رہا، ریفرنڈم کے عمل کی نگرانی کیلئے بین الاقوامی مبصرین بھی موجود تھے جنھوں نے انتظامات، شفافیت اور عوامی شرکت کا جائزہ لیا۔