• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسرائیل کا بیروت پر فضائی حملہ، حزب اللّٰہ کے سینئر کمانڈر سمیت 5 افراد شہید، 28 زخمی

بیروت (جنگ نیوز، اے ایف پی) اسرائیل کا بیروت پر فضائی حملہ، حزب اللہ کے سینئر کمانڈر سمیت 5 افراد شہید، 28 زخمی، حریت ہریک کے گنجان آباد علاقے کو نشانہ بنایا گیا، کو نشانہ بنایا گیا، اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یا ہو کا کہنا ہے حزب اللہ اور حماس کی دوبارہ منظم ہونے کی کوششیں روکیں گے، حزب اللہ کے مطابق کارروائی کرکے نئی سرخ لکیر عبور کی گئی، لبنانی صدر کا کہنا تھا عالمی برادری اسرائیلی حملے روکنے کیلئے فوری مداخلت کرے۔ اسرائیل نے اتوار کو بیروت کے جنوبی مضافاتی علاقوں میں فضائی حملہ کیا، جس میں حزب اللہ کے چیف آف اسٹاف یا ایک سینئر کمانڈر کو نشانہ بنایا گیا، حملے کے نتیجے میں لبنان کی وزارت صحت کے مطابق پانچ افراد شہید اور 28 زخمی ہوئے۔ حملہ حریت ہریک کے گنجان آباد علاقے میں ہوا، جہاں حزب اللہ کا اثر و رسوخ مضبوط ہے۔ اسرائیلی وزیراعظم بنیامین نیٹن یاہو نے کہا کہ اسرائیل ہر ممکن اقدام کرے گا تاکہ حزب اللہ لبنان میں دوبارہ منظم نہ ہو اور حماس غزہ میں دوبارہ طاقت حاصل نہ کرے، انہوں نے کابینہ کے اجلاس میں کہا کہ دہشت گردی کے خلاف متعدد محاذوں پر کارروائی جاری رکھی جائے گی۔ اسرائیلی وزیر دفاع اسرائیل کاتز نے خبردار کیا کہ جو بھی اسرائیل کے خلاف ہاتھ اٹھائے گا، اس کا ہاتھ کاٹ دیا جائے گا اور اسرائیل زیادہ سے زیادہ نفاذ کی پالیسی جاری رکھے گا۔

دنیا بھر سے سے مزید