امریکی اور برطانوی میڈیا کے مطابق امریکا اور روس، یوکرین جنگ کے معاملے پر ابوظبی میں مذاکرات کر رہے ہیں۔
امریکی و برطانوی میڈیا کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ امریکی آرمی سیکریٹری ڈان ڈرسکال نے گزشتہ روز ابوظبی میں روسی وفد سے ملاقات کی۔
امریکی اور برطانوی میڈیا کے مطابق امریکی آرمی سیکریٹری ڈین ڈرسکال آج بھی روسی وفد سے ملاقات کریں گے۔
برطانوی میڈیا کے مطابق یوکرینی ملٹری انٹیلیجنس کے سربراہ بھی ابوظبی میں مذاکرات میں شریک ہوں گے۔
ابو طبی سے خبر ایجنسی کے مطابق کریملن ترجمان دیمترے پیسکوف نے ابوظہبی مذاکرات کی تصدیق یا تردید نہیں کی۔