• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پریمیئر لیگ: مانچسٹر یونائٹیڈ کے کھلاڑی نے اپنی ہی ٹیم کے کھلاڑی کو تھپڑ جڑ دیا، ریڈ کارڈ مل گیا

—تصویر بشکریہ غیر ملکی میڈیا
—تصویر بشکریہ غیر ملکی میڈیا

پریمیئر لیگ میں مانچسٹر یونائیٹڈ کے کھلاڑی کو اپنی ہی ٹیم کے ساتھی کھلاڑی کے ساتھ جھگڑنے پر ریڈ کارڈ دکھا کر میدان سے باہر بھیج دیا گیا۔

دونو ں کھلاڑیوں کے درمیان لڑائی کا یہ واقعہ میچ کے 13ویں منٹ میں پیش آیا جب مانچسٹر یونائیٹڈکی ٹیم نے ایورٹن کے گول پر حملہ کیا اور برونو فرنینڈس کی ٹرائی گول کے اُوپر سے باہر نکل گئی۔

اس صورتِ حال کے فوراً بعد مڈ فیلڈر گوئے اور دفاعی کھلاڑی کین کے درمیان ہاتھا پائی شروع ہو گئی۔

دونوں نے ایک دوسرے کو دھکے دیے جبکہ گوئے نے ساتھی کھلاڑی کے چہرے پر زوردار ہاتھ بھی جڑ دیا۔

گول کیپر جورڈن پک فورڈ نے بیچ بچاؤ کروایا اور گوئے کو پکڑ کر دور لے گئے جبکہ ریفری ٹونی ہیرنگٹن نے فوراً ہی گوئے کو ریڈ کارڈ دکھا کر میدان سے باہر بھیج دیا۔

واضح رہے کہ اس میچ میں ایورٹن نے مانچسٹر یونائیٹڈ کو 1-0 سے شکست دی ہے۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید