• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹرائی سیریز: بابر اعظم کو آج کے میچ میں آرام کروانے کی تجویز

—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

ٹرائی سیریز میں سری لنکا کے خلاف آج کے میچ میں پاکستان کے اسٹار بیٹر بابر اعظم کو آرام کروانے کی تجویز دی گئی ہے۔

ذرائع کے مطابق سری لنکا کے خلاف آج کے میچ کے لیے شاہین آفریدی کی واپسی متوقع ہے جبکہ بیٹنگ آرڈر میں کپتان سلمان علی آغا نمبر تین پر کھیل سکتے ہیں۔

فاسٹ بولر وسیم جونیئر اور سلمان مرزا کو بٹھانے کی تجویز ہے۔

پاکستان سری لنکا اور زمبابوے کے درمیان ہونے والی سہ فریقی ٹی ٹوئنٹی سیریز میں آج پاکستان اور سری لنکا آمنے سامنے ہوں گے۔

سری لنکا میچ جیتا تو فائنل میں جگہ بنا لے گا، ہار کی صورت میں فائنل پاکستان اور زمبابوے کے درمیان کھیلا جائے گا۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید