افغانستان سے تاجکستان کی سرحد پر ڈرون حملے میں 3 چینی شہری ہلاک ہو گئے۔
26 نومبر کی رات کیے گئے اس ڈرون حملے اور واقعے میں چینی شہریوں کی ہلاکت کی تاجک حکام نے تصدیق کی ہے۔
غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق افغان عسکریت پسند تاجکستان کی سرحد کے ساتھ پہاڑی علاقوں میں سرگرم ہیں۔
تاجک وزارتِ خارجہ کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ افغانستان سے تاجکستان کے جنوب میں ایک چینی کمپنی پر ڈرون حملہ کیا گیا۔
تاجکستان کی وزارتِ خارجہ کا یہ بھی کہنا ہے کہ افغانستان سے ہونے والے حملے میں ہلاک ہونے والے چینی کمپنی کے ملازمین تھے۔