افغان صوبےننگرہارمیں امریکی ڈرون حملہ میں دوپاکستانیوں سمیت4عسکریت پسند ہلاک ہوگئے۔

جلال آباد میں موجود افغان حکام کے مطابق امریکی ڈرون حملہ میں ننگرہارکےضلع آچن میں داعش کےٹھکانےکو نشانہ بنایاگیاتھا ، اور اسکے نتیجے میں یہ ہلاکتیں ہوئیں۔افغان حکام نے مزید بتایا کہ امریکی ڈرون حملےمیں ہلاک ہونے والے عسکریت پسندوں کاتعلق داعش سےتھا۔

انھوں نے مزید بتا یا کہ ڈرون حملےمیں اسلحہ،گولہ باروداور دھماکہ خیزمواد بھی تباہ کیا گیاہے، اس حوالے سے افغان حکام مزید تحقیقات کررہے ہیں۔