• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آسٹریلیا کا پاسداران انقلاب کو دہشتگردی کی ریاستی سرپرستی فہرست میں ڈالنا قابل مذمت ہے، ایران

ایران نے پاسداران انقلاب کو آسٹریلیا کی جانب سے دہشت گردی کی ریاستی سرپرستی کی فہرست میں شامل کرنے کی مذمت کی ہے۔

تہران سے ایرانی وزارت خارجہ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ آسڑیلیا کا ایران کے پاسداران انقلاب گارڈز کو دہشت گردی کے ریاستی سرپرست فہرست میں شامل کرنا بلا جواز اور توہین آمیز اقدام ہے۔

آسٹریلیا کا یہ غیر ذمہ دارانہ اقدام اس غلطی کے عین مطابق ہے جس کا ارتکاب آسٹریلوی حکومت نے اسرائیل کے سیکیورٹی اداروں کے مکمل طور پر جھوٹے اور من گھڑت الزامات کی بنیاد پر کیا۔

خبر ایجنسی کے مطابق آسٹریلیا نے اگست میں سڈنی اور میلبورن میں یہود مخالف حملوں کا الزام ایران پر عائد کیا تھا اور ایرانی سفیر کو بے دخل کر دیا تھا۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید