• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پرتھ ٹیسٹ کے جلد ختم ہونے کا سب سے زیادہ فائدہ کسے ہوا؟

— فائل فوٹو
— فائل فوٹو 

آسٹریلیا اور انگلینڈ کے درمیان جاری ایشیز سیریز کے 2 روز میں ختم ہونے والے پرتھ ٹیسٹ میں کھانے کا سب سے بڑا عطیہ جمع ہوا۔

پرتھ ٹیسٹ میچ میں انگلینڈ کے تیزی سے گرنے نے شائقین کرکٹ کو گھنٹوں کے لائیو ایکشن سے محروم کر دیا لیکن اس میچ کے جلد ختم ہوجانے کی وجہ سے مغربی آسٹریلیا کی معروف فوڈ ریسکیو سروس کو کھانے کا سب سے بڑا عطیہ مل گیا۔

مغربی آسٹریلیا کی ڈپٹی پریمیئر ریٹا سیفیوٹی نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر لکھا کہ میچ دو دن میں ختم ہوا، یہ 1888ء کے بعد سے لے کر اب تک کا سب سے جلد ختم ہونے والا ایشز ٹیسٹ تھا جس کی وجہ سے اسٹیڈیم کو اسکولوں، خیراتی اداروں اور خواتین کے پناہ گزینوں کو کھانا عطیہ کرنے کا موقع ملا۔

اُنہوں نے مزید لکھا کہ جب یہ واضح ہو گیا کہ میچ جلد ختم ہو جائے گا تو آپٹس اسٹیڈیم کی ٹیم کھانے کو ضائع ہونے سے بچانے کے لیے تیزی سے آگے بڑھی۔

ریٹا سیفیوٹی نے یہ بھی لکھا کہ پھلوں اور سبزیوں کے ڈھیروں سے لے کر سینڈوچ، ڈیری اور روٹی تک سب عطیہ کر دیا، یہاں تک کہ 450 کلو ٹماٹر اب پاستا میں تبدیل ہو رہے ہیں، یہ کمیونٹی کا سب سے بہترین جذبہ ہے۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید