• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چیف جسٹس آئینی عدالت کو نوٹس جاری کرنے کے نکتے پر فیصلہ محفوظ

فائل فوٹو
فائل فوٹو

سندھ ہائیکورٹ نے چیف جسٹس وفاقی آئینی عدالت اور دیگر ججز کو نوٹس جاری کرنے کے نکتے پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔

سندھ ہائیکورٹ میں 27 ویں آئینی ترمیم اور آئینی عدالت کے ججوں کی تقرری کے خلاف دائر درخواست پر سماعت ہوئی۔

بیرسٹر علی طاہر نے 27ویں ترمیم کے خلاف دائر درخواست میں وزارت قانون، چیف جسٹس وفاقی آئینی عدالت اور دیگر کو فریق بنایا۔

درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ 27ویں آئینی ترمیم آئین کے بنیادی ڈھانچے سے متصادم ہے۔

قومی خبریں سے مزید