کراچی (اسٹاف رپورٹر)کارونجھر پہاڑ کی کٹائی سے متعلق سندھ ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن نے چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ کو خط لکھ دیا۔خط میں کہا گیا ہے کہ سندھ ہائیکورٹ بار نے کارونجھر پہاڑ کی کٹائی سے متعلق سندھ حکومت کی اپیل کے خلاف پرامن مارچ اور احتجاج کا اعلان کیا تھا ،احتجاجی مارچ سندھ ہائیکورٹ کی نیو پارکنگ سے وزیر اعلیٰ ہاؤس تک کیا جائے گا ،وزیر اعلیٰ سندھ کو مطالبات پیش کئے جائیں گے ، خط میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ سندھ حکومت سپریم کورٹ میں دائر اپیل واپس لے ،کارونجھر پہاڑ محفوظ بنانے کے لئے اقدامات کئے جائیں۔