راولپنڈی کی انسداد دہشت گردی عدالت نے بانی پی ٹی آئی کی بہن علیمہ خان کے خلاف 26 نومبر کے احتجاج پر درج مقدمے میں سرکاری وکیل مقرر کرنے کا حکم جاری کردیا۔
عدالتی حکمنامے میں کہا گیا کہ علیمہ خان آئندہ سماعت پر ٹرائل میں شریک نہ ہوئیں تو عدالت انسداد دہشتگردی ایکٹ کی شق 19 کے تحت سرکاری وکیل مقرر کرے گی۔
عدالتی حکمنامے کے مطابق مسلسل غیرحاضری پر ملزمہ استغاثہ کے 8 گواہان کو فی کس 10 ہزار روپے جرمانہ ادا کرے گی۔ وکلاء صفائی نے ٹرائل میں کوئی رکاوٹ پیدا کی تو عدالت اسٹیٹ کونسل مقرر کرے گی۔
واضح رہے کہ گزشتہ سماعت پر علیمہ خان کو انسداد دہشت گردی کی عدالت سے عارضی تحویل میں لیا گیا تھا۔ 10، 10 لاکھ کے دو ضمانتی مچلکے جمع کروانے کے بعد انہیں جانےکی اجازت دی گئی۔