• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارت: دولہا کا جہیز لینے سے انکار، 31 لاکھ دلہن کے والدین کو واپس کر دیے

—فوٹو بشکریہ بھارتی میڈیا
—فوٹو بشکریہ بھارتی میڈیا 

بھارتی ریاست اتر پردیش کے ضلع مظفر نگر میں شادی کے موقع پر دولہا نے جہیز لینے سے انکار کرتے ہوئے 31 لاکھ روپے کی رقم دلہن کے والدین کو واپس کر دی۔

بھارت میں جہیز سے متعلق تشدد اور ہراسانی کے واقعات اکثر سامنے آتے رہتے ہیں، تاہم مظفر نگر میں ایک دولہا نے شادی کی تقریب میں پورے مجمع کے سامنے 31 لاکھ روپے کا جہیز ٹھکرا کر معاشرے کے لیے ایک مثبت مثال قائم کر دی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق  ناگوا گاؤں کے رہائشی اودھیش رانا نے رسم کے دوران دلہن کے گھر والوں کی جانب سے لائے گئے 31 لاکھ روپے دونوں ہاتھ جوڑ کر واپس کر دیے۔ 

تقریب میں موجود ہر شخص نے اس فیصلے پر دولہا کی تعریف کی۔

اودھیش نے 22 نومبر کو شہر کے ایک بینکوئٹ ہال میں ادیتی سنگھ سے شادی کی، جس کی رسم کے دوران دلہن کا خاندان رقم پیش کرنا چاہتا تھا لیکن دولہا نے اسے لینے سے صاف انکار کر دیا۔

دولہا اودھیش رانا نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ہم جہیز کے سخت خلاف ہیں، یہ بالکل غلط ہے، اسے مکمل طور پر ختم ہونا چاہیے، کوئی باپ صرف بیٹی کی شادی کے لیے قرض تلے نہ دبے، ہمارا رشتہ ایک روپے سے شروع ہوا تھا اور وہیں ختم ہوتا ہے۔

خیال رہے کہ جہیز کا مطالبہ اور اس سے جڑے جرائم بھارت کے کئی علاقوں میں اب بھی سنگین مسئلہ ہیں۔

 ایسے میں 31 لاکھ روپے جیسی بڑی رقم واپس کر دینا ناصرف دلیرانہ قدم ہے بلکہ معاشرے کے لیے ایک مضبوط پیغام بھی ہے جسے سوشل میڈیا صارفین نے بھرپور سراہا ہے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید