• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مصنّف: محمد اسماعیل فیض ہادی تونسوی

صفحات: 144

قیمت: 1200روپے

ناشر: اردو سخن، اردو بازار، چوک اعظم، لیہ۔

فون نمبر:  7844094 - 0302

زیرِ نظرکتاب کے مصنّف کہنہ مشق شاعر ہیں اور منظوم شخصیت نگاری کے ضمن میں اُن کی تیسری کتاب ہمارے پیشِ نظر ہے، جس میں اُنہوں نے معروف شاعر، نقّاد، محقّق اور متعدّد اہم کتابوں کے خالق، شبّیر ناقد کو منظوم خراجِ تحسین پیش کیا ہے۔ پوری کتاب منظوم کرنا کوئی معمولی بات نہیں۔

اُنہوں نے شبّیر ناقد کی تمام ادبی جہتوں کو نہایت جاں فشانی کے ساتھ نظم کیا ہے، اِس اعتبار سے یہ ایک نادر کتاب بن گئی۔ شبّیر ناقد نے دوسروں کے لیے بہت لکھا ہے اور اب وہ اُس مقام پر فائز ہوگئے ہیں کہ اُن پر لکھا جائے۔ فیض ہادی تونسوی اِس سے پہلے ابوالبیان ظہور احمد فاتح اور غلام قادر خان بزدار بلوچ کے کارناموں اور خدمات کو بھی منظوم کرچُکے ہیں۔

سنڈے میگزین سے مزید