• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گاڑیوں کا دھواں بچوں کی سانسوں میں زہر بھر رہا ہے، ڈی جی ای پی اے

اسلام آباد (ساجد چوہدری ، اپنے نامہ نگار سے) پاکستان انوائرنمنٹل پروٹیکشن ایجنسی (پاک ای پی اے ) کی ڈائریکٹر جنرل نے نازیہ زیب علی نے کہا ہے کہ دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کو کسی صورت اسلام آباد میں چلنے کی اجازت نہیں دی جائے گی، یہ صرف ریگولیٹری معاملہ نہیں بلکہ یہ عوامی صحت کا بحران ہے۔ گاڑیوں کا دھواں ہمارے بچوں کی سانسوں میں زہر بھر رہا ہے، ہم اس ماحولیاتی جرم کو روکنے کے لیے بھاری جرمانوں اور ضبطی سمیت ہر قانونی اقدام لیں گے، انہوں نے کہا کہ وفاقی دارالحکومت میں دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کے مالکان کو تنبیہ جاری کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ زیادہ اخراج کرنے والی گاڑیوں کے خلاف فوری اور سخت تعزیری اقدامات کیے جائیں گے، ایجنسی نے گاڑیوں سے نکلنے والے دھویں کے تدارک کے لئے اپنے انسفورسمنٹ آپریشنز تیز کر دیئے ہیں ، جو اسلام آباد میں بگڑتی فضائی کوالٹی اور بار بار پیدا ہونے والے اسموگ کے بڑے اسباب میں شمار ہوتا ہے، انہوں نے کہا کہ قانون نافذ کرنے والی ٹیمیں شہر کی بڑی شاہراہوں، چوراہوں اور زیادہ ٹریفک والے مقامات پر باقاعدہ معائنہ کر رہی ہیں تاکہ دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کی نشاندہی کی جا سکے۔ انہوں نے کہا کہ ’’خلاف ورزی کی نوعیت کے مطابق موقع پر ہی جرمانہ، گاڑی کی ضبطی یا دونوں سزائیں دی جائیں گی۔
اسلام آباد سے مزید