اسلام آباد (خصوصی نامہ نگار) وفاقی دارالحکومت پولیس کے ASI کو شہید کرنے والے قاتلوں کو گرفتار کر لیا گیا، اے ایس آئی اکبر علی خان کو ان کے ہی افغانی سالوں نے قتل کیا، شہید اے ایس آئی اکبر علی کے سالے افغانی ہیں جنہوں نے مقتول کو ڈیوٹی پر جاتے ھوئے قتل کر دیا ، بتایا جاتا ہے کہ حکومت کی طرف سے افغانیوں کے نکالے جانے پر مقتول کے سالوں نے اپنے بہنوئی کو پناہی دینے کے لئے کہا، مقتول نے انکار کر دیا جس کا انہیں غصہ تھا۔