• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

راولپنڈی اسلام آباد میں مختلف واقعات ،ایک حادثے میں جاں بحق، ایک قتل

راولپنڈی، اسلام آباد (سٹاف رپورٹر، خصوصی نامہ نگار) تیزرفتار کار کی ٹکر لگنے سے ایک موٹرسائیکل سوار جاں بحق اور پانچ زخمی ہوگئے ، تھانہ ٹیکسلاکومحمد نذیر راجہ نے بتایاکہ میرا بیٹا محمد عقیل اور اس کا دوست اپنے موٹر سائیکل پر سوار ہو کر گھر سے کام کے لیے جا رہے تھے موٹر سائیکل اویس کیانی چلا رہا تھا جب یو ٹرن کے سامنے کھڑے تھے اور دیگر افراد روڈ کراس کرنے کے لیے کھڑے تھے کہ ایک ٹویوٹا کار برنگ لائٹ گولڈن جس کے ڈرائیور کا بعد ازاں نام و پتہ عبید اللہ ولد حفیظ معلوم ساکن وحدت معلوم ہوا انتہائی غفلت لاپرواہی سے چلاتے ہوئے آیا اور میرے بیٹے اور اس کے دوست اویس کے موٹرسائیکل کو ٹکر ماری اور دیگر کھڑے موٹر سائیکل سواروں اور افراد کو گھسیٹتے ہوئے گاڑی سے زخمی کر گیا اور مذکورہ کی کار نالے میں ٹکرا کر پھنس گئی جس کے نتیجے میں میرا بیٹا محمد عقیل شدید زخمی ہوا جس کے سر اور جسم کے مختلف اعضاء پر شدید چوٹیں آئیں اور اویس کیانی کو بھی شدید چوٹیں آئیں ،دیگر عبدالسلام اور ،نگزیب اور حسن عباس موٹر سائیکل سواروں کے علاوہ دیگر راہگیر بھی زخمی ہوئے میرا بیٹا محمد عقیل ضربات کی تاب نہ لاتے ہوئے فوت ہو گیا۔ادھر لیک ویو پارک میں سالگرہ کا کیک کاٹتے ہوئے 19 سالہ موٹر مکینک حکمت اللہ کے قتل کے الزام میں سعد ستی، ملک احمد اور ریان شاہ کے خلاف قتل اور اقدام قتل کر الزام میں مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔
اسلام آباد سے مزید