• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گن پوائنٹ پر22لاکھ روپے کی ڈکیتی، ڈاکوؤں کی فائرنگ سے 1 شخص زخمی

راولپنڈی (سٹاف رپورٹر) انڈے سپلائی کرنے والی گاڑی کوروک کرگن پوائنٹ پر22لاکھ روپے اور 2موبائل چھین لئے گئے ،ڈاکوؤں نے فائرنگ کرکے ایک شخص کوزخمی کردیا،تھانہ چونترہ کو کالر نے نوٹ کروایا کہ مزدا گاڑی میں چوہڑ چوک راولپنڈی انڈے اتار کر براستہ چکری روڈ راولپنڈی سے سرگودھا واپس جارہے تھے کہ ایک سیاہ کرولا کار بغیر نمبر کے آئی جس میں سوار3مسلح اشخاص نے ان سے گن پوائنٹ پر 22لاکھ روپے اور 2موبائل چھین لئے اور شہباز احمد کو فائر مار کر زخمی کرکے فرار ہو گئے۔
اسلام آباد سے مزید