• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

محمد مرتضیٰ نور کی پاکستان افریقہ اکنامک کونسل (PAEC) اسلام آباد ریجن کے جنرل سیکرٹری کے طور پر تعینات

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) پاکستان افریقہ اکنامک کونسل (PAEC) نے محمد مرتضیٰ نور کو اسلام آباد ریجن کے لیے جنرل سیکرٹری مقرر کر دیا ہے۔ یہ اعلان پی اے ای سی کے بورڈ آف ڈائریکٹرز اور سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کی جانب سے کیا گیا، جنہوں نے بین الاقوامی تعاون کے فروغ کے لیے ان کی خدمات، قیادت اور مستقل کاوشوں کو سراہا۔اپنے نئے منصب میں محمد مرتضیٰ نور ادارے کے انتظامی امور، ممبرشپ ڈیولپمنٹ، ایونٹ کوآرڈینیشن اور اسٹریٹیجک رابطہ کاری کی نگرانی کریں گے۔ پی اے ای سی کی قیادت نے اظہارِ اعتماد کرتے ہوئے کہا کہ ان کی فعال قیادت کونسل کی رسائی میں مزید اضافہ کرے گی اور پاکستان اور افریقہ کے درمیان اقتصادی و ادارہ جاتی روابط کو مضبوط بنائے گی۔
اسلام آباد سے مزید