راولپنڈی (سٹاف رپورٹر) راولپنڈی کے 19 تھانوں کے مختلف علاقوں میں سرچ آپریشنز، سی پی او سید خالد ہمدانی کی ہدایت پر پولیس نےتھانہ پیر ودھائی، گنجمنڈی، سٹی، وارث خان، بنی، نیو ٹاؤن، صادق آباد، رتہ امرال، روات، چونترہ، گوجر خان، کلر سیداں، کہوٹہ، کے علاقوں میں سرچ آپریشنز کئے، 825گھروں، 698 دکانوں،51ہوٹلوں، 5ہاسٹلوں اور 1286افراد کے کوائف چیک، ایک غیر قانونی مقیم افغان باشندہ گرفتار کیا گیا۔ کوائف کرایہ داری کا اندراج نہ کروانے والے افراد کے خلاف 2مقدمات بھی درج کیے گئے۔