• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ائیرپورٹ قریب فائرنگ سے سرکاری ونجی املاک کو نقصان، دہشت گردی کا مقدمہ

پشاور (کرائم رپورٹر)پشاور کینٹ جیسے حساس علاقے میں ائیرپورٹ کے قریب مسلح فریقین کے درمیان اندھا دھند فائرنگ سے پولیس موبائل سمیت سرکاری ونجی املاک سمیت گھروں میں لگے سولر سسٹم کو بھی نقصان پہنچاجبکہ شدید فائرنگ سے علاقہ لرز اٹھا تھا،پولیس نے علاقے میں خوف و ہراس اور دہشت پھیلانے پر مسلح افراد کو گرفتار کرکے ان کے خلاف دہشت گردی ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرلیا ۔ڈی ایس پی پشتخرہ عمر آفریدی کے مطابق فریقین کے زمین کے تنازعے پر فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس پر پولیس ٹیم موقع پر پہنچی تو ان پر بھی فائرنگ کی گئی جس پر کارروائی کرتے ہوئے ملزمان منصور عرف منصورے سکنہ نوے کلے ، مجیب سکنہ بڈھ بیر ،اشفاق سکنہ نوے کلے ،سید جمال عرف جمالے اور اسد ساکنان نوے کلے کو گرفتار کرکے ان سے اسلحہ، گاڑیاں و موٹر سائیکل برآمد کرلی گئی ۔پولیس کاکہناہے کہ ملزمان کی فائرنگ سے پولیس سٹی پٹرولنگ کی پی 3 موبائل سمیت دیگر سرکاری املاک و شہریوں کے سولر پینلز کوبھی نقصان پہنچا۔حساس علاقے میں سنگین واقعہ سے لوگوں میں سخت بے چینی اور خوف کی صورتحال پیداہوئی ۔گرفتار ملزمان کے خلاف 7اے ٹی اے سمیت دیگر دفعات کے تحت مقدمہ درج کرلیاگیا جبکہ دیگر فرار ملزمان کی گرفتاری کےلئے چھاپے شروع کردیئے گئے۔