• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خشک سردی کے باعث اسموگ اور دھند کی شدت میں اضافے کا خدشہ

پشاور(اے پی پی)پروونشل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) نے کہا ہے کہ خیبر پختونخوا کے میدانی علاقوں میں خشک سردی پڑھنے کے باعث اسموگ اور دھند کی شدت میں اضافے کا خدشہ ہے۔ پی ڈی ایم اے کی جانب سے جاری موسمی انتباہ کے مطابق پشاور، چارسدہ، صوابی، مردان اور ڈی آئی خان سمیت میدانی علاقوں میں اسموگ کی صورتحال برقرار رہنے کا امکان ہے۔ ایم ون موٹروے اور جی ٹی روڈ پر رات و صبح کے اوقات میں فوگ،سموگ کے باعث حدِ نگاہ مزید کم ہو سکتا ہے۔پی ڈی ایم اے کی جانب سے تمام ضلعی انتظامیہ کو پیشگی اقدامات اور عوام کو احتیاطی تدابیر اپنانے کیلئے مراسلہ جاری کر دیا گیا ہے۔پی ڈی ایم اے کے مراسلہ میں سموگ میں اضافہ سانس اور دمہ کے مریضوں کے لیے نقصان دہ قرار دیا گیا ہے اور عوام کو غیر ضروری باہر نکلنے سے گریز کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
پشاور سے مزید