پشاور (سٹاف رپورٹر )ایف بی ار کی جانب سے جیولرز کو جاری کرنا نوٹسز کو معطل کر دیا جائے جبکہ گولڈ سیکٹر کے مسائل کے حل اور ترقی کی راہ پر گامزن کرنے کیلئے ریگولیٹری اتھارٹی کا فوری طور پر اعلان کیا جائے ان خیالات کا اظہار خیبر پختون خواہ صرافہ جیمز اینڈ جیولری ٹریڈرز اینڈ ایکسپورٹرز کے کنونشن کے موقع پر صوبائی صدر حاجی امین حسین بابر،جنرل سیکرٹری فیاض دورانی اور سیکرٹری اطلاعات شاہد خان نے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر صوبے بھر کے جیولرز نے کنونشن میں شرکت کی۔