• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

معین علی کا بھی بھارتی لیگ چھوڑ کر پی ایس ایل کھیلنے کا فیصلہ

فائل فوٹو
فائل فوٹو

انگلش کرکٹ ٹیم کے آل راونڈر معین علی نے بھی بھارتی لیگ چھوڑ کر پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کھیلنے کا فیصلہ کیا ہے۔

معین علی جنوبی افریقی ٹیم کے سابق کپتان فاف ڈوپلیسی کے بعد دوسرے کھلاڑی ہیں، جنہوں نے بھارتی لیگ کے بجائے پی ایس ایل کھیلنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

انگلش آل راؤنڈر کا کہنا ہے کہ میں ایچ بی ایل پی ایس ایل کے نئے سیزن میں شامل ہونے پر زیادہ پرجوش ہوں، میں ایک نئے اور خاص تجربے کےلیے تیار ہوں۔

معین علی نے مزید کہا کہ پی ایس ایل اپنے بہترین معیار اور ورلڈ کلاس ٹیلنٹ کی وجہ سےنمایاں مقام رکھتی ہے، پاکستان میں کھیلنا ہمیشہ اچھا رہا ہے، شائقین کا غیر معمولی جوش اور جذبہ قابل دید ہے۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید