• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیراعلیٰ کے پی سہیل آفریدی سے امریکی قونصل جنرل تھامس ایکرٹ کی ملاقات

وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی سے امریکی قونصل جنرل تھامس ایکرٹ نے ملاقات کی۔

ملاقات میں تجارت، سرمایہ کاری، معدنیات، توانائی اور امریکا کی جانب سے انسداد دہشتگردی اور انسداد منشیات میں تعاون پر گفتگو کی گئی۔

اس موقع پر سہیل آفریدی نے کہا کہ خیبر پختونخوا منرلز ایکٹ کے تحت مقامی آبادی کو سرمایہ کاری میں اولین ترجیح حاصل ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ عوامی مفاد صوبائی حکومت کے فیصلوں میں مرکزی حیثیت رکھتا ہے، مقامی آبادی کو فائدہ پہنچانے والی نجی سرمایہ کاری کی مکمل حوصلہ افزائی اور سہولت دی جائے گی۔

امریکی قونصل جنرل تھامس ایکرٹ نے کہا کہ تجارتی سفارتکاری امریکی خارجہ پالیسی کا مرکزی ستون ہے، اقتصادی سفارتکاری کے فروغ سے مجموعی امن و استحکام کو تقویت ملے گی۔

انہوں نے کہا کہ معدنیات اور توانائی کی شراکت داری اقتصادی سفارتکاری کو مضبوط کرے گی۔

قومی خبریں سے مزید