چیف جسٹس پاکستان یحییٰ آفریدی کی زیرِ صدارت ہوئے جوڈیشل کمیشن اجلاسوں کا اعلامیہ جاری کر دیا گیا۔
اعلامیے کے مطابق اجلاسوں میں جسٹس ظفر احمد راجپوت کو سندھ ہائی کورٹ اور جسٹس کامران خان ملاخیل کو چیف جسٹس بلوچستان ہائی کورٹ لگانے کی منظور دی گئی۔
جوڈیشل کمیشن اجلاس میں جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب کو سپریم کورٹ کا مستقل جج لگانے کی منظوری بھی دی گئی۔
جوڈیشل کمیشن نے رولز میں ترامیم کے لیے کمیٹی تشکیل دے دی، وفاقی آئینی عدالت کے جج جسٹس عامر فاروق کمیٹی کی سربراہی کریں گے۔
اٹارنی جنرل، فاروق ایچ نائیک، بیرسٹر علی ظفر اور احسن بھون کمیٹی کا حصہ ہوں گے۔
یہ کمیٹی جوڈیشل کمیشن رولز میں ترامیم کا مسودہ تیار کرے گی۔