پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے پاکستان ٹی20 ٹیم کے دورہ سری لنکا کے شیڈول کا اعلان کردیا ہے۔
پی سی بی اعلامیے کے مطابق پاکستان ٹیم 3 ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز کے لیے سری لنکا کا دورہ کرے گی۔
اعلامیے کے مطابق سیریز کے تینوں میچز دمبولا اسٹیڈیم میں 7، 9 اور 11 جنوری کو کھیلے جائیں گے، یہ دورہ ٹی20 ورلڈ کپ 2026ء کی تیاری کےلیے اہم ہے۔
ٹی20 ورلڈ کپ 7 فروری سے 8 مارچ تک بھارت اور سری لنکا میں کھیلا جائے گا، پاکستانی ٹیم میگا ایونٹ میں اپنے تمام میچز کولمبو میں کھیلے گی۔