پاکستان اور بنگلادیش ویمن انڈر 19 کرکٹ ٹیموں کے درمیان ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز کا آغاز کل سے کاکس بازار میں ہو رہا ہے۔
سیریز کی ٹرافی کی رونمائی دونوں ٹیموں کی کپتانوں کی موجودگی میں کی گئی۔
سیریز کے پانچوں ٹی ٹوئنٹی میچز کاکس بازار کرکٹ اکیڈمی گراؤنڈ میں کھیلے جائیں گے۔ تمام میچز بنگلا دیش کرکٹ بورڈ کے یو ٹیوب چینل پر لائیو اسٹریم ہوں گے۔
سیریز کے لیے ٹرافی کی رونمائی ہوئی جس میں پاکستان کی کپتان ایمان نصیر اور بنگلا دیش کی کپتان سعدیہ اسلام نے شرکت کی۔
پاکستانی کپتان ایمان نصیر کا اس موقع پر کہنا تھا کہ پاکستانی اسکواڈ کافی متوازن ہے، پیسرز اور اسپنرز کا اچھا کمبی نیشن ہے، سیریز کے لیے پُرجوش ہیں۔
انہوں نے کہا کہ کپتانی ایک چیلنج ہے، ساتھی کھلاڑیوں اور ٹیم مینجمنٹ کی سپورٹ سے مدد ملتی ہے۔