• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لندن کا روڈ شو پاکستانی کرکٹ کی عالمی شناخت کا ثبوت ہوگا، محسن نقوی

چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) محسن نقوی نے کہا ہے کہ لندن کا روڈ شو پاکستانی کرکٹ کی عالمی شناخت کا ثبوت ہوگا۔

پی سی بی نے 7 دسمبر کو پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کا لندن میں روڈ شو کرانے کا اعلان کیا ہے۔

چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے کہا کہ روڈ شو سے پی ایس ایل کی بین الاقوامی اپیل کو مزید فروغ ملے گا۔

سی ای او پی ایس ایل سلمان نصیر نے کہا کہ پی ایس ایل ایک مضبوط کمرشل ویلیو رکھتی ہے، روڈ شو میں 30 سپر فینز کو خصوصی ایونٹ میں شرکت کا موقع دیا جائے گا۔

پی ایس ایل کا روڈ شو لندن کے لارڈز کرکٹ گراؤنڈ میں ہوگا، جس میں عالمی سرمایہ کار، کمرشل پارٹنرز اور شائقین کرکٹ کی بڑی تعداد میں شرکت متوقع ہے۔

ایونٹ میں پی ایس ایل 10 کی چیمپئن لاہور قلندر ز کے کپتان شاہین شاہ آفریدی اور فاسٹ بولر حارث روف کی شرکت کا بھی امکان ہے۔

دوسری طرف پی ایس ایل کی 2 نئی ٹیموں کی فروخت کی تیاریاں تیز ہوگئی ہیں، پی سی بی کے مطابق نئی ٹیموں میں برطانوی سرمایہ کاروں کی گہری دلچسپی ہے۔

پی سی بی حکام کے مطابق لندن روڈ شو کا مقصد لیگ کا وژن، کمرشل ماڈل اور مستقبل کی حکمت عملی کا فروغ ہے۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید