وزیر کھیل سندھ سردار محمد بخش مہر کہا ہے کہ 35ویں نیشنل گیمز 2025ء کراچی میں 6 سے 13 دسمبر تک سندھ میں 18 سال بعد ہونے جا رہے ہیں۔ عوام اس ایونٹ کو کامیاب بنائیں۔
ان کا کہنا ہے کہ یہ ہمارے لیے فخر کا مقام ہے کہ سندھ اتنے طویل عرصے بعد نیشنل گیمز کی میزبانی کر رہا ہے، نیشنل گیمز میں ملک بھر سے 11 ہزار سے ایتھلیٹس شرکت کر رہے ہیں اور افتتاح کے روز تقریب کے مہمانِ خصوصی چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری ہوں گے۔
وزیر کھیل سندھ سردار محمد بخش مہر نے کراچی سمیت سندھ بھر کے عوام سے درخواست کی ہے کہ ایونٹ کو کامیاب بنائیں۔
انہوں نے بتایا کہ افتتاحی تقریب کے موقع پر نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں 6 دسمبر کو شام 6 بجے سے رات 9 بجے تک میوزیکل پروگرام منعقد ہو گا۔
سردار محمد بخش مہر کا کہنا ہے کہ گزشتہ بلوچستان میں ہونے والے نیشنل گیمز میں سندھ نے پہلی پوزیشن حاصل کی تھی، اس بار بھی امید ہے کہ سندھ میں ہمارے نوجوان نمبر ون آئیں گے۔
وزیر کھیل سندھ کا یہ بھی کہنا ہے کہ نیشنل گیمز کی 13 دسمبر کو ہونے والی اختتامی تقریب کے مہمانِ خصوصی وزیرِ اعظم شہباز شریف ہوں گے۔