• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

میگھن مارکل کا شاہی خاندان میں واپسی کی خواہش کا اظہار؟

-- فائل فوٹو
-- فائل فوٹو 

امریکی اداکارہ اور برطانوی خاندان کی منحرف چھوٹی بہو میگھن مارکل نے اپنے نئے نیٹ فلکس شو میں برطانوی روایات اور شاہی خاندان کے ساتھ گزاری گئی یادوں کا گرمجوشی سے ذکر کیا ہے۔

نیٹ فلکس پر کرسمس اسپیشل شو ’With Love, Meghan: Holiday Celebration‘ میں میگھن نے شاہی محل میں کرسمس، شاہی خاندان کی میز پر ہونے والی ہلکی پھلکی گفتگو اور برطانوی تہواروں سے متعلق مسکراتے ہوئے یادوں کو تازہ کیا ہے۔

میگھن مارکل کے اس شو کے نشر ہونے کے بعد شاہی تجزیہ کاروں نے اسے ممکنہ مصالحت کا پہلا واضح اشارہ قرار دیا ہے، تجزیہ کاروں کا کہنا ہے معلوم ہوتا ہے کہ برسوں کی کشیدگی کے بعد میگھن مارکل شاہی خاندان میں واپسی چاہتی ہیں۔

دوسری جانب غیر ملکی میڈیا رپورٹس میں دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ کنگ چارلس اپنے آئندہ سال کے امریکی دورے کے دوران چھوٹے بیٹے شہزادہ ہیری کے بچوں سے ملنے کی شدید خواہش رکھتے ہیں۔

ایسے میں میگھن مارکل کے اچانک مثبت لہجے میں سابق شاہی زندگی سے متعلق ذکر کرنے پر نئی بحث چھڑ گئی ہے۔

شاہی تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ میگھن کی جانب سے ماضی کی تلخیوں کے بجائے خوشگوار لمحات کو یاد کرنا اس بات کا عندیہ ہو سکتا ہے کہ وہ شاہی خاندان کے ساتھ جاری تنازع کو ختم کرنے کے لیے دروازہ کھلا رکھنا چاہتی ہیں۔ 

کچھ مبصرین کا خیال ہے کہ یہ طرزِ گفتگو ایک طرح کی مفاہمت کی پیشکش بھی ہو سکتی ہے۔ یہ بھی رائے موجود ہے کہ میگھن نے شاید محض اپنی شاہی پہچان کو دوبارہ نمایاں کرنے کی کوشش کی ہے جس نے اِنہیں بڑے پلیٹ فارمز تک رسائی دلوائی تھی۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید