آٹھویں میری ٹائم سیکیورٹی ورکشاپ کے شرکاء نے نیول ہیڈکوارٹرز اسلام آباد کا دورہ کیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق اس موقع پر سربراہ پاک بحریہ ایڈمرل نوید اشرف سے میری ٹائم سیکیورٹی ورکشاپ کے شرکاء نے ملاقات کی۔
نیول چیف ایڈمرل نوید اشرف نے ابھرتے ہوئے بحری چیلنجز اور میری ٹائم ڈومین میں ترقی کے نئے مواقع پر گفتگو کی۔
انہوں نے معرکۂ حق کے دوران پاک بحریہ کی ناقابلِ تسخیر ڈیٹرنس پر گفتگو کی اور علاقائی امن و استحکام میں پاک بحریہ کے کردار کا ذکر کیا۔
اس موقع پر شرکاء کو موجودہ بحری خطرات، میری ٹائم ڈومین سے آگاہی کے لیے پاک بحریہ کے نمایاں اقدامات اور ساحلی کمیونٹی کی ترقی سے متعلق کوششوں پر بریفنگ دی گئی۔
وفد میں ارکانِ پارلیمنٹ، سیاستدان، بیوروکریٹس، سینئر فوجی افسران، میڈیا کے نمائندے، کاروباری شخصیات، صنعت کار اور ماہرینِ تعلیم شامل تھے۔