• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مذاکرات ضروری ہیں، یہ دروازہ بند نہیں ہونا چاہیے، بیرسٹر سیف

فائل فوٹو
فائل فوٹو

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما بیرسٹر محمد علی سیف نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی حکومت نے بذریعہ افغان حکومت کالعدم ٹی ٹی پی اور دیگر سے بات کا فیصلہ کیا تھا۔

جیو نیوز سے گفتگو میں بیرسٹر سیف نے کہا کہ میں اس مذاکراتی کمیٹی میں  شامل تھا، رائے تھی کہ مسئلہ بات چیت سے حل ہو تو یہ بہتر آپشن ہے۔

بیرسٹر سیف کا کہنا تھا کہ آج بھی یہی مؤقف ہے کہ مذاکرات ضروری ہیں، یہ دروازہ بند نہیں ہونا چاہیے۔

پی ٹی آئی رہنما بیرسٹر سیف نے مزید کہا کہ مذاکرات کے باوجود وہ دہشتگردی کریں تو پھر سخت ترین فوجی کارروائی ہونی چاہیے۔

قومی خبریں سے مزید