• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سکھر، قاتلوں کی عدم گرفتاری کیخلاف احتجاجی مظاہرہ

سکھر(بیورو رپورٹ) صالح پٹ کے رہائشی ضعیف العمر شخص مسرور جعفری نے بیٹے کے قاتلوں کی عدم گرفتاری اور با اثر افراد کی زیادتیوں کے خلاف سکھر پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا ۔مذکورہ شخص نے الزام عائد کیا کہ ان کا زمین کا تنازع چل رہا ہے جس پر ملزمان نے اس کے بیٹے اللہ ڈنو کو قتل کردیا تھا اور کچھ عرصے بعد میرے دوسرے بیٹے گل میر کو اغوا کیا گیا جس کا تاحال کوئی سراغ نہیں مل سکا۔ واقعے کی رپورٹ تھانہ صالح پٹ میں درج کرائی ہے لیکن پولیس ملزمان کے خلاف کوئی کارروائی نہیں کررہی جبکہ بااثر افراد ہمیں سنگین نتائج کی دھمکیاں دے رہے ہیں اور ہماری جانوں کو خطرہ ہے، مذکورہ ضعیف العمر شخص نے ڈی آئی جی سکھر اور ایس ایس پی سکھر سے اپیل کی کہ اسے انصاف اور تحفظ فراہم کیا جائے اور اس کے بیٹے کو بازیاب کرایا جائے۔
تازہ ترین