پاپ سپر اسٹار ٹیلر سوئفٹ تین سال مسلسل سب سے زیادہ سنی جانے والی عالمی فنکارہ بن گئیں۔
ٹیلر سوئفٹ نے ایک بار پھر ثابت کر دیا ہے کہ وہ گزشتہ 20 سال سے بے مثال البمز تخلیق کر رہی ہیں اور اپنے مداحوں کو ہر وقت محظوظ رکھتی ہیں۔
اس سال اسپوٹیفائی کے Wrapped چارٹس کے مطابق 35 سالہ ٹیلر سوئفٹ دنیا کی سب سے زیادہ سنی جانے والی خاتون فنکارہ قرار پائی ہیں، اگرچہ عالمی سطح پر پہلی پوزیشن بیڈ بنی نے حاصل کی، تاہم سوئفٹ نے عالمی چارٹس میں دوسرے نمبر پر جگہ بنائی۔
امریکا کے اسپوٹیفائی چارٹس میں وہ پہلے نمبر پر برقرار ہیں، جہاں دی ویکینڈ اور ڈریک دیگر مقبول فنکاروں کے ساتھ ٹاپ فور میں شامل ہیں۔
یہ سوئفٹ کا مسلسل تیسرے سال انجام دینے والا کارنامہ ہے، کیونکہ وہ 2023، 2024، اور اب 2025 میں بھی سب سے زیادہ سنی جانے والی فنکارہ بن چکی ہیں۔
اس نئے ریکارڈ کے بعد سوئفٹ کا گانا The Fate of Ophelia یکم دسمبر کو دنیا بھر میں سب سے زیادہ سنا جانے والا گانا بن گیا۔
اسپوٹائفائی Wrapped 2025 صارفین کے لیے جلد دستیاب ہوگا، جس میں سالانہ موسیقی کے دلچسپ اعداد و شمار اور ریکارڈز شامل کیے جائیں گے۔