مصنّف: پروفیسر ڈاکٹر مجید اللہ قادری
صفحات: 144، قیمت: 200 روپے
ناشر: ادارۂ تحقیقاتِ امام احمد رضا، 25 مینشن، رضا چوک(ریگل) صدر، کراچی۔
فون نمبر:9205511 - 0303
خاتم النبیّین، حضرت محمّد مصطفیٰ ﷺ کے اسمائے مبارکہ سے متعلق بہت سی کتابیں لکھی گئی ہیں، اِس موضوع پر پی ایچ ڈی کے مقالے بھی موجود ہیں اور یہ بابرکت سلسلہ اب بھی جاری ہے۔
زیرِ نظر کتاب بھی اِسی مبارک سلسلے کی ایک کڑی ہے، جس میں فاضل مصنّف نے آپﷺ کے 1500کے قریب اسمائے گرامی کا ذکر کیا ہے۔ اِس ضمن میں اُنھوں نے کئی کتب سے استفادہ کیا، جن کا بہت تفصیل سے ذکر کیا گیا ہے۔
ڈاکٹر اقبال احمد اختر القادری اور مفتی ذوالقرنین رضوی نے اپنی توصیفی تحریروں میں اِس موضوع سے متعلق گراں قدر معلومات فراہم کی ہے۔